Add Poetry

مدینے میں بھی آپہنچا

Poet: قمر وارثی By: MeeR Hassan Khoso, Jacobabad

بہ کیف_دل بہ چشم_تر مدینے میں بھی آپہنچا

کرم ایسا ہوا مجھ پر
مدینے میں بھی آپہنچا

جمال کوئےعظمت سے
کمال باب_رحمت سے

سجانے دل کےبام و در
مدینے میں بھی آ پہنچا

نہیں تاب نظر لیکن
بسانےاپنی آنکھوں میں

فضاۓنور کا منظر
مدینےمیںبھی آ پہنچا

تلطف کےتواتر میں
ندامت کے تناظر میں

بنانےاشک کو گوہر
مدینےمیںبھی آ پہنچا

جہاںمیںسربلندی سرفرازی کی سند لینے

لئےشانوں پہ اپنا سر
مدینے میں بھی آ پہنچا

بہ حکم رب طواف خانہء کعبہ کیا میں نے

بہ اذن شافع محشر مدینے میںبھی آ پہنچا

قمر~سب کچھ مرا قربان
اس پیہم سعادت پر

حرم کی راہ سے ہوکر مدینے میں بھی آ پہنچا

Rate it:
Views: 423
28 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets