Add Poetry

مدینے کا سفر

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

زہے قسمت مدینے کا سفر ہے
زہے قسمت کہ قسمت اوج پر ہے

سراپا دید بن کر رہ گیا ہوں
مقابل روضۂ خیرالبشر ہے

تہی دامن میں حاضر ہو گیا ہوں
گریباں چاک ہے اور چشم تر ہے

فقط رحمت کا اُن کی آسرا ہے
وگرنہ پاس کچھ زادِ سفر ہے

طلب ہے کچھ نہ جاہ و مرتبہ کی
ہوس میری نہیں یہ مال و زر ہے

بقیعِ پاک میں ہو میرا مدفن
یہی وردِزباں شام و سحر ہے

زمیں پہ بھی یہاں زیرِ زمیں بھی
مجھے درکار اک چھوٹا سا گھر ہے

شفاعت میری ہو جائے خدارا
میری خواہش کرم کی اک نظر ہے

میرے فیصلؔ ہیں قلب و جاں وہاں پر
جہاں میرے نبی ﷺ کا مستقر ہے

Rate it:
Views: 510
30 Dec, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets