Add Poetry

مر گئی خالہ شیطان کی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میں نے اس کے حسن کی ثناہ یوں بیان کی
جسے سن کر مر گئی خالہ شیطان کی

اپنے بھائی کا حق مارنے میں بڑا ماہر ہے
میں کیا مثال دوں اس دور کے انسان کی

حسینوں کے دلوں کے ساتھ دولت بھی چرا لیں
یہ خوبیاں ہیں پندرھویں صدی کے نوجوان کی

کرکٹ اور جنگوں کے سوا کچھ نہ دیا قوم کو
کیا بات ہے ہمارے پاکستان و ہندوستان کی

جو ایڈ دے کر ہم سے ارض پاک مانگیں اصغر
ہمارے ملک کو ضرورت نہیں ایسے احسان کی

Rate it:
Views: 772
21 Sep, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets