Add Poetry

مرا دل مری جان میرا وطن ہے

Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsi

مرا دل مری جان میرا وطن ہے
مری شان مری آن میرا وطن ہے

رہے گی زمانے میں توقیر ہردم
بنا میری پہچان میرا وطن ہے

کرونگا فدا جان جب وقت آیا
مرا دین ایمان میرا وطن ہے

ہلالی یہ لہراتا پرچم رہے گا
یہ سر سبز میدان میرا وطن ہے

یہاں پر میں آزاد ہوں شاد بھی ہوں
یہی ہے مری شان میرا وطن ہے

بہادر ہیں میرے وطن کے محافظ
مرا ہے نگہبان میرا وطن ہے

تلاوت سے آغاز ہوتا ہے دن کا
ہے سینے میں قرآن میرا وطن ہے

میں نازاں ہوں ہے ناز اپنے وطن پر
اسی سے ہے ذیشان میرا وطن ہے

خلوص و محبت سے لبریز ہیں سب
مرے دل کا درمان میرا وطن ہے

ملی ہیں زمانے کی شہزاد خوشیاں
نہیں کوئی ارمان میرا وطن ہے

Rate it:
Views: 22
17 Aug, 2024
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets