Add Poetry

مرغا

Poet: Tahir Javed Tahir By: Tahir Javed Tahir,

مرغا اپنا مرغیوں میں بڑامشہور ہواہے
جیسے فلموں میں عامر خان کا دور ہوا ہے

ہر روز اک نئی مرغی کے ساتھ گلی میں ٹہلنا
اس بات کا مرغوں میں بہت شور ہوا ہے

کئی بار ہو چکی ہے رقیبوں کے ہاتھ پٹائی
کھا کھا کر مار،ڈھیٹ اور منہ زور ہوا ہے

ایک بار پکڑاگیا بیوہ مرغی کے سنگ سرعام
رنڈوے مرغوں میں اس بات پر غور ہوا ہے

کم بخت دیتا نہیں ہے اب کبھی سحر کی اذان
عیاشیوں میں ڈوب کر ایسا کام چور ہوا ہے

کچھ نہ پوچھو تھانیدا ر کے گھر اس پر کیا گزری
بس یارو اک عدد ٹانگ سے معذور ہوا ہے

مولوی کی مرغی جب سے کر گئی انتقال
تب سے لاچار اور کمزور ہوا ہے

پڑوسن نے مارا طعنہ،مرا مرغا بھی مرے جیسا
سن کر یہ بات طاہر شرمندہ ضرور ہوا ہے

Rate it:
Views: 463
15 Jun, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets