مرنے پہ مصطفےﷺ ہیں تو جینے میں مصطفےﷺ
اک پل میں ہیں ہزاروں سفینے میں مصطفےﷺ
کون و مسکاں ہیں ان کی ہیں فرماں ردائیاں
آرام کر رہے ہیں مدینے میں مصطفےﷺ
ایمان ہے کہ اس پہ جہنم حرام ہے
دھڑ کن بنے ہیں جس کے بھی سینے میں مصطفےﷺ
اک بھی مثال دونوں جہاں تک نہ لاسکے
بے مثل ہیں ہر اک قرینے میں مصطفےﷺ
انمول اک انگوٹھی حسیں کائنات ہے
چمکے حیات بن کے نگینے میں مصطفےﷺ
ان میری ٹھوکروں میں ہیں طوفاں کی شورشیں
مندنشیں ہیں میرے سفینے میں مصطفےﷺ
بیکل اسی یقین پہ کٹتے ہیں ماہ وسال
شاہد بلالیں اگلے مہینے میں مصطفےﷺ