Add Poetry

مری نگاہ میں وہ شخص خوش نصیب بہت

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

مری نگاہ میں وہ شخص خوش نصیب بہت
جو روز و شب ہو تری ذات کے قریب بہت

نظر ملائی جو تجھ سے نظر ہٹی سب سے
یہ کام تیری نظر نے کیا عجیب بہت

ترے بغیر نہیں زیست کا تصور اب
اگرچہ اہلِ زمانہ بنیں رقیب بہت

قرار وصل کا حاصل ہو کاش بارِ دگر
ہے تیرے قرب کا یہ منتظر غریب بہت

Rate it:
Views: 458
17 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets