مری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے
Poet: سعد By: سعد, Chiniotمری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے
بھلا کر تو ذرا دیکھو مجھے کیسے بھلاؤ گے
محبت کرنے والے درد میں تنہا نہیں ہوتے
جو روٹھو گے کبھی مجھ سے تو اپنا دل دکھاؤ گے
کرو گے یاد تم گزرے زمانوں کی سبھی باتیں
کبھی اترا کے ہنس دو گے کبھی آنسو بہاؤ گے
گزر جاتے ہیں جو لمحے کبھی واپس نہیں آتے
تو بیتے پل محبت کے کہاں سے لے کے آؤ گے
جدا اپنوں سے ہو کر ٹوٹ جاتا ہے کوئی کیسے
جو بچھڑو گے کبھی مجھ سے تو خود ہی جان جاؤ گے
بڑھا لو گے اگر تم فاصلے مجھ سے کبھی عازمؔ
تو روداد دل ناشاد پھر کس کو سناؤ گے
More Aazim Kohli Poetry
مری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے مری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے

سعد