Add Poetry

مرے اپنے پیاروں کو بہت عید مبارج

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

اپنے مرے پیاروں کو بہت عید مبارک
ان چاند ستاروں کو بہت عید مبارک

جو پیار محبت کو سمجھتے نہیں ہیں کھیل
ان عشق کے ماروں بہت عید مبارک

کرتے ہیں زمیں نم نہیں رہتے ہیں وہاں خود
بہتے ہوئے دھاروِں کو بہت عید مبارک

دلدارِ محبت میں ناکام ہوئے جو
سب ہجر کے ماروں کو بہت عید مبارک

توقیر سلامت رہے محسن ہیں وطن کے
استاد اداروں کو بہت عید مبارک

دن رات نہیں دیکھتے تعلیم میں ہیں محو
طالب علم ساروں کو بہت عید مبارک

مزدور کو دہقان کی کھیتوں سے محبت
افسر کے اشاروں کو بہت عید مبارک

فوجی ہیں بہادر نہیں کرتے ہیں سیاست
پولیس کے یاروں کو بہت عید مبادک

سب دوست مرے بھائی سلامت رہیں ماں باپ
ان میرے سہاروں کو بہت عید مبارک

پھولوں کی یہ کلیاں اسی کے دم سے حسیں ہیں
گلشن میں بہاروں کو بہت عید مبارک

جہنوں نے ابھی تک نہیں شہزاد کی شادی
کہتے ہیں گنواروں کو بہت عید مبارک
اےبی شہزاد

Rate it:
Views: 363
30 Apr, 2023
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets