Add Poetry

مرے مصطفئ کا دیار

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow ( India )

جہاں ذرہ ذرہ میں نور ہے ، جہاں ہر سمت بہار ہے
“ جیاں ہر طرف ہیں تجلیاں ، مرے مصطفئ کا دیار ہے “

ہے مدینہ بستی رسول کی ، جگہ رحمتوں کے نزول کی
یہاں برکتوں کی نہ حد کوٰئ ، نہ فضیلتوں کا شمار ہے

ہوئ پوری دل کی مراد یے ، ہیں یہ لمحے حاصل زندگی
نہ تو خوف گر دش وقت اب ، نہ ہی فکر لیل و نہار ہے

بڑہے جا رہے ہیں قدم سبھی ، در مصطفئ کی طرف یہاں
وہ طلب ہے جلو ئہ یار کی ، نہ شکیب ہے نہ قرار ہے

مرے سامنے ہے در نبی ، ہے عجیب عالم بے خودی
نہ اتر سکے گا ‘ حسن ‘ کبھی ، جو چڑ ھا سرور و خمار ہے

( ایک طرحی نعتیہ مشاعرہ کے لئے مصرع طرح “---- “ پر کہی گئ ایک نعت )

Rate it:
Views: 345
07 Feb, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets