مرے وطن یونہی سجتے رہیں بازار ترے
انہی چراغوں سے روشن رہیںراہدارترے
وقت کی دھوپ جھلسائے نہ چہرےکوترے
تو سلامت ر ہے قائم رہیں اشجار ترے
بلندیوں پہ افق کی تجھے ہم لےجائیں
مرے وطن جیسے اونچے ہیں یہ کوہسار ترے
جہل کے سارے اندھیرے مٹاکے دم لیں گے
علم کی شمع جلائیں گے یہ دلدار ترے
کسی کے گندے عزم تجھ کو چھو نہیںسکتے
بنے ہوئے ہیں تری ڈھال جانثار ترے
غزل کی ہے یہ دعاتو کبھی ویران نہ ہو
گلوں سے یونہی مہکتے رپیں گلزار ترے