مزاحیہ قطعات

Poet: Zia Qassmi By: R.K Jazeb, Jeddah

جب بھی چاہیں مرغ مسلم کھا لیتے ہیں دولتمند لوگ
دن کی نہیں کوئی پابندی منگل ہو یا اتوار ہو

ہاں مگر مفلس کو کب ہوتا ہے کھانا نصیب
مرغ ہو بیمار یا وہ خود کبھی بیمار ہو

بیگم میری ہے جیلس خواتین سے
پوچھتی ہے یہ بتا مس فاخرہ کون ہے

آئی ڈی کارڈ میرا بنا تو پھر کہا
اب بتا مجھ کو کہ یہ نادرہ کون ہے

Rate it:
Views: 1663
18 Mar, 2010