Add Poetry

مزاحیہ مکالمہ

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

(دو خواتین کے درمیان رشتے کیلئے ہونے والا مکالمہ)

پہلی خاتون

دیکھئے خالہ کوئی دلہن ہمارے لعل کی
اُس نے اپنے طور تو کوشش بہت ہر حال کی

میسجز پہ کر بھی دیکھی رات بھر گفت و شنید
جس سے آگے بڑھ سکی اُس کو تو حد ہے کال کی

شوق کی شدت تو دیکھیں گر نہ آیا بھی جواب
شدتِ جذبات میں مس کال پر مس کال کی

اتنا ننھا ہے ہمارا لعل نکلا ہی کہاں؟
جو پتا چلتی اِسے قیمت یہ آٹے دال کی

کچھ کماتا بھی نہیں ہے، جوڑ ایسا ڈھونڈئے
جس کو آتی ہو پکانی ڈش وغیرہ دال کی

عمر ہی کیا ہے بھلا بچہ ہے اپنے باپ کا
یہ الگ ہے جھڑ گئی کھیتی گھنیرے بال کی

دیکھئے خالہ کوئی احسن سا رشتہ لائیے
ایسے لڑکے کم ہوئے، حالت بری ہے حال کی

دوسری خاتون

ہاں بہن اک ہے تو دوشیزہ تمھارے کام کی
رہنے والی ہے یہی چھوٹے شہر کالام کی

خوب سیرت ہے ابھی، پہلے کی باتیں چھوڑئے
کون بولے گا کہ محبوبہ رہی گلفام کی

تھی جوانی اپنے جوبن پر کبھی شیلہ کی سی
ہاں مگر اُس نے کبھی منی نہیں بدنام کی

آپ کہئے تو میں عرضی ڈال دیتی ہوں اُدھر
پھر کبھی دعوت پہ چل دیں گے صبح یا شام کی

Rate it:
Views: 2268
01 Jun, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets