مسلماں اب مصیبت میں پھنسے ہیں یا رسول اللہ
کرونا کی وبا میں سب گھرے ہیں یا رسول اللہ
سزائیں مل رہی ہیں اب گناہوں کی مرے آقا
بچا لو بھول سب ہی رہ گئے ہیں یا رسول اللہ
نہیں کوئی زمانے میں محبت جو کرے اتنی
عنایت دیکھ کر عاشق بنے ہیں یا رسول اللہ
بڑی مشکل سے پہنچے ہیں ابھی دیوانے عاشق سب
در اقدس پہ ہم آ کر کھڑے ہیں یا رسول اللہ
نزاکت میں شرافت ہے امانت میں صداقت ہے
یہی چرچے دیانت کے سنے ہیں یا رسول اللہ
چلے ہی مسلمانوں آؤ لمحے پھر نہیں آنے
سجی محفل یہ ہے کلمہ پڑھے ہیں یا رسول اللہ
بیاں شہزاد نے مدحت کی آقا کی محبت میں
نہیں کچھ جانتا میں جو لکھے ہیں یا رسول اللہ