ہومیسرجسے سفرمدینے کا
دیکھ لیتا ہے نگرمدینے کا
ہروقت رہتی ہے بہاریہاں
دیتا ہے گواہی شجرمدینے کا
آمدرسول کی برکت ہے یہ
ملتا ہے مسلسل ثمرمدینے کا
حقیقت ہے یہی کہ مل رہا ہے
مکہ سے زیادہ اجرمدینے کا
دھنی ہیں مقدرکے کرتے ہیں
روزنظارہ شمس وقمرمدینے کا
ہوتی ہے کیفیت کچھ اورہی
دیکھتے ہیں جب شہرمدینے کا
محبت ہے جسے مدینے والے سے
کرے دل سے قدرمدینے کا
کھائی قسم اللہ نے مسکن رسول کی
بڑھایامرتبہ نبی سرورمدینے کا
دلوں میں خیال سب دیوانوں کے
رہتا ہے شام وسحرمدینے کا
ہوجاتی ہیں موئدب نگاہیں
نام جوآتا ہے زبان پرمدینے کا
واپس آنے والوں کی زندگی میں
نظرآئے صدیق اثرمدینے کا