Add Poetry

مشکل ھو گی

Poet: امن وسیم By: امن وسیم, ملتان

ہالی ڈے تم اگر جاؤ تو کوئی بات نھیں
مجھکو بھی ساتھ لے جاؤ گی تو مشکل ھو گی

میرے گھر تم اگر آؤ تو کوئی بات نھیں
اپنے گھر مجھکو بلاؤ گی تو مشکل ھو گی

پریشاں تم کو کیا میں نے ستایا اکثر
جو دکھایا تو سبز باغ دکھایا اکثر

تیرے دل کو تیری ٹانگوں کو دکھانے کیلیے
کار کو پارک کیا پیدل چلایا اکثر

میں اگر تم کو رلاؤں تو کوئی بات نھیں
تم اگر مجھکو ھنساؤ گی تو مشکل ھو گی

چھوڑ دو پیچھا میرا اب تو اپنے گھر جاؤ
بس یہی نیکی میرے ساتھ آج کر جاؤ

دو گھڑی تومجھے ٹینشن سے فری رھنے دو
میرے بن تم جو نہ رہ پاؤ تو پھر مر جاؤ

میں اگر زھر ملاؤں تو کوئی بات نھیں
کھانا پھر بھی نہ تم کھاؤ گی تو مشکل ھو گی

ڈھیٹ تھیں تم کہ زھر کھا کے بھی تم مر نہ سکیں
میرے بنگلے میں مجھ سے بھوت سے بھی ڈر نہ سکیں

پیار میں اندھی ھوئیں بھری ھوئیں اور پاگل
مجھ سے انسان سے نفرت بھی تم تو کر نہ سکیں

اب اگر جیل میں جاؤں تو کوئی بات نھیں
تم اگر بیل کراؤ گی تو مشکل ھو گی

Rate it:
Views: 355
27 Feb, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets