مصطفیﷺ کی محبت کو جو دل میں بسائے گا
زندگی کے غم سارے رب اُس کے مٹائے گا
قبر میں بھی اُس کی، ہر سُو روشنی ہوگی
عشقِ مصطفیﷺ کی دل میں شمع جو جلائے گا
مرادیں ہوں گی پوری سب، بھر جائے گا دامن بھی
مصطفیﷺ کے در پر جو، جھولی اپنے پھیلائے گا
وہ تو مر کر بھی نہیں مرتا، فرمانِ الہی ہے
عشقِ مصطفی ﷺ میں جو، جاں اپنی لو ٹائے گا
دین و دنیا میں نام اُس کا بلند ہوگا
غم ِ مصطفیﷺ میں جو اشک اپنے بہائے گا
برکتیں ہوں گی اور ہوں گی رحمتیں نازل
میلادِ مصطفیﷺ اپنے گھر میں جو منائے گا
مل جائے گا دن کا سکوں، راحتیں بھی رات کی
مصطفیﷺ کی محبت میں عمر جو بھی گزارے گا
کاشف کی بھی قسمت کا چمکے گا ستارا جب
درِ مصطفی ﷺ پہ جا کر نعت اپنی سنائے گا