ذرا سا مسکرا دینا عید سے پہلے پہلے
ہر اک غم بھلا دینا عید سے پہلے پہلے
نہ سوچنا تمہارا دل کس کس نے دکھایا ہے
سب کو معاف کر دینا عید سے پہلے پہلے
کیا پتہ پھر موقع ملے نہ ملے تم کو دنیا میں
اس لئے دل صاف کر لینا عید سے پہلے پہلے
ہو سکتا ہے ہم رہیں نہ رہیں دنیا میں
کہتا ہوں “ عید مبارک “ عید سے پہلے پہلے
یہ “ الجھاوے جہاں کے“ ہم جس میں الجھے ہیں
چند لمحوں کیلئے سب بھلا دینا عید سے پہلے پہلے
گرے ہیں آسمانوں سے تو اٹکے ہیں کھجوروں میں
نہ الجھنے دو دامن، بچا لینا عید سے پہلے پہلے
خلش دل پے آجائے کبھی، تو رہتی ہے ہم میں
مگر اسکو دل سے ہٹا دینا عید سے پہلے پہلے
خیر خواہی و بدخواہی، یارو! دستور دنیا ہے
سبہوں کو دل سے دعا دینا عید سے پہلے پہلے
نہ جانے کتنی گردشیں آئیں ہمارے زمانے میں
دوست و دشمن کو دعا دینا عید سے پہلے پہلے
نویدِ عشق لے کر آپڑے اگر دشمن در پے برکات
اسے سینے سے لگا لینا عید سے پہلے پہلے
یہ نظم عید سعید سے قبل دنیا میں امن و محبت کو
پھیلانے کے لئے آپ سب کی نذر “ ہمارہ ویب“ کے سیٹ لائٹ
کے ذریعہ مسلمانوں و غیر مسلموں کے لئے کرتا ہوں۔خوب شئیر
کریں۔