Add Poetry

معرفت قرآن

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

نظرآئے گی محشرمیں قدرومنزلت قرآن کی
سب کتابوں سے بڑھ کرہے عظمت قرآن کی
ایک حرف قرآن پڑھنے سے ملتی ہیں دس نیکیاں
کتنی عظیم ہے سمجھوذراتلاوت قرآن کی
ریب نہیں ہے اس میں فرمادیا اللہ نے
کوشش نہ کرے کوئی ڈھونڈنے کی قرآن کی
محفوظ ہے مسلمانوں کے بچہ بچہ کے سینہ میں
اللہ نے عطاء کی ہے انہیں امانت قرآن کی
کرتے ہیں تلاوت لاکھوں مسلمان روزانہ سنتے ہیں لاکھوں
پھیلی ہوئی ہے اس جہان میں شہرت قرآن کی
قرآن جب پڑھاجائے خاموشی سے سناکروتم
اللہ ہی سکھارہا ہے احترام وعزت قرآن کی
فرض ہے قرآن کاسننا یادرکھواے مسلمانو
اہمیت ہے کتنی ہمارے لیے دیکھوسماعت قرآن کی
دین ودنیا کے سب علوم کامنبع ہے یہ
ہرایک کامقدرنہیں ہے معرفت قرآن کی
سنتے ہی بدل جاتی ہے کیفیت دل کی
اعجازہے یہ قرآن کاہے کرامت قرآن کی
حرف حرف محفوظ ہے چاہے گزرگئی ہیں صدیاں
اللہ تعالیٰ ہی کررہا ہے حفاظت قرآن کی
وابستہ ء قرآن رہیں چاہتے ہیں صدیقؔ جونجات اپنی
قبول کرے گااللہ قبروحشر میں شفاعت قرآن کی

Rate it:
Views: 591
05 Jun, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets