Add Poetry

ملتا نہیں ہے کوئی جسے باصَفا کہیں

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

ملتا نہیں ہے کوئی جسے باصَفا کہیں
لائیں کہاں سے کوئی کہ جسے پارسا کہیں

کیا قوم کا ہے درد کیا اس کی منزِلت
کچھ بھی خبر نہیں اسے کیوں رہنما کہیں

مل جائیں گے جہاں میں تو بہتیرے بیوفا
ڈھونڈے سے بھی ملے نہ جسے باوفا کہیں

ملتا نہیں ہے کوئی جہاں میں تو اَہْلِ دِل
جس کو تو اپنے دل کا کوئی مُدَّعا کہیں

اپنا زیاں گوارا نہ اوروں کا ہو زیاں
جس میں یہ گُن ہو اس کو ہی بالکل بجا کہیں

لگتا نہیں ہے اثر کا جی ایسے دور میں
فُقْدان ہے خلوص کا کس کو کَھرا کہیں

Rate it:
Views: 147
15 Aug, 2024
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets