Add Poetry

مناجات

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

اتنا مجھے بتا ، یا الہی
کروں میں اب کیا ، یا الہی
تجھے نہ پکاروں تو کس کو پکاروں
سُنے کون میری صدا ، یا الہی
تجھی سے ہی مانگا ، تُو نے ہی دیا
تجھے ہی پکاروں گا سدا ، یا الہی
گناہوں کی عادت جاتی نہیں ہے
یہ زندگی مجھے اب بھاتی نہیں ہے
رکھ لے میرا بھرم ، کر دے اپنا کرم
معاف کر دے میری ہر خطا ، یا الہی
بھٹکا ہوا ہوں میں بھولا ہوا ہوں
راہ سیدھی پہ اب چلا ، یا الہی
گناہ گا ر ہوں میں سیاہ کار ہوں میں
گناہوں سے مجھ کو بچا ، یا الہی
آذاں سُنوں اور میں دوڑا چلوں
مسجد کی جانب سدا ، یا الہی
تلاوت قرآں کی روزانہ کروں میں
عادت یہ ایسی بنا ، یا الہی
تیرے ہر اک بندے کے کام آؤں میں
ایسی زندگی میری بنا ، یا الہی
سنور جائے نہ صرف یہ دنیا کی زندگی
میری آخرت کی زندگی بھی سجا ، یا الہی

Rate it:
Views: 378
31 Jul, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets