Add Poetry

منافقت

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, KARACHI

دعوے زباں پہ پیار کے دل میں مخاصمت
دنیا سمجھ چکی ہے تیری یہ منافقت

میں نے جلائیں پیار و محبت کی مشعلیں
تو نے کری ہے امن و سکوں کی مخالفت

مجھ کو سحر سے عشق تجھے شب عزیز ہے
کس طرح سے یہاں پہ ہو تجھ سے مفاہمت

اے کاش تو بھی سیکھ لے آدبِ رندگی
تو جان لے یہاں کے اصول ِ معاشرت

سننے کو حق کی بات وہ تیار ہی نہیں
کیونکر یہاں پہ اس سے ہو کوئی مشاورت

کچھ لوگ تھے یہاں جو امن کے سفیر تھے
وہ دے گئے جہان کو داغ مفارقت

چل چل کے تھک چکی ہے یہاں زندگی کی سانس
اب اور اس سے ہوگی نہ اشہر مسافرت

Rate it:
Views: 556
21 Mar, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets