Add Poetry

منافقت تری کس درجہ کام کرتی ہے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

منافقت تری کس درجہ کام کرتی ہے
پرعزم شخص کو آخر ناکام کرتی ہے

وہ ایک شخص جسے تو نے مار ڈالا تھا
اسے تو خلق ابھی تک سلام کرتی ہے

مٹا سکو گے نہ تم اس کی کاوشوں کے نشاں
کہ ایسی طرز انھیں اور عام کرتی ہے

طویل شب میں سحر کا جو انتظار کرے
سحر سے پہلے اسے شب تمام کرتی ہے

یوں الفتوں کو نبھاتے ہوئے جو موت آئے
کچھ اور اونچا وفا کا مقام کرتی ہے

جو محسنوں کو بھلا دیں تو فطرت یزداں
انھیں ہمیشہ سپرد آلام کرتی ہے

Rate it:
Views: 1194
03 Nov, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets