Add Poetry

منافقین وقت کے نام -حصہ دوئم

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Dubai-U.A.E

تم نے ظلمت کی سیا ہی کی سفا رت کی ہے
بیگنا ہ قوم کی قسمت کی تجا رت کی ہے

تم نے ہر دور میں موسٰی سے عداوت کی ہے
قہر ڈھاتے ہوئے فرعوں کی اطا عت کی ہے

پرسکوں موجوں کو طوفا ں کی علا مت کہہ کر
نا خدا بن کے طلا طم کی شہا دت دی ہے

حق کی تکذیب ازل سے ہے تمہارا شیوہ
تم نے ہر جھوٹ کی خوش ہو کہ حمایت کی ہے

اہل مظلوم سے نفرت تمہیں ورثے میں ملی
تم نے ظالم کے تشدد کی وکا لت کی ہے

تم کو شیطاں نے وفاؤں پہ تقرب بخشا
تم نے ابلیس کے لشکر کی قیادت کی ہے

تم نے شعلوں کو میرے گھر کے دکھا کر رستے
میری بدحالی کی دنیا میں اشا عت کی ہے

تم ہو اس دور کے کذا ب تمہا رے سر کو
اہل ایماں نے کچلنے کی بشا رت دی ہے

حق کے پیغام سے نفرت تمہیں دیرینہ ہے
تم نے الله کے فرماں سے بغا وت کی ہے

Rate it:
Views: 333
19 Nov, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets