Add Poetry

مناقبِ مارہرہ مطہرہ

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

چمکالے اپنی قسمت کو چل پیم نگر مارہرہ میں
پا جائے گا رب کی رحمت کو چل پیم نگر مارہرہ میں
لفظوں میں بیاں مَیں کیسے کروں اِس خاک کی کیا کیا عظمت ہے
عاجز ہوں مَیں اس کی مدحت کو چل پیم نگر مارہرہ میں
٭
مارہرہ میرا مرکزِ روحانیت ہے دوستو!
قرباں ہے میری جان اس کے ذرّے ذرّے پر
ہے فیض مجھ پہ خوب ہی اس ارضِ پاک کا
ہوجائے کاش دائمی اس خاک پر بسر
٭

اَسرارِ مارہرہ

ہمیشہ لہلہاتا ہی رہے گل زارِ مارہرہ
کرے صیقل دلوں کو خوب ہی انوارِ مارہرہ

تہی دامن مَیں آیا ہوں درِ والا پہ یاقاسمؔ
مرادوں کے بھریں گوہر مرے سرکارِ مارہرہ

ہوئی کچھ مصطفی حیدر حسنؔ کی اس طرح برکت
امینؔ ، اشرفؔ ، نجیبؔ ، افضلؔ بنے مینارِ مارہرہ

مَیں صدقے جاؤں جذباتِ امانِؔ دین و ملّت کے
بسادیں ہر جگہ عالم میں وہ مہکارِ مارہرہ

مُشاہدؔ کیا بیاں کرپائے مارہرہ کی عظمت کا
امام احمدرضا سے پوچھیے اَسرارِ مارہرہ
٭
( عرسِ قاسمی ۲۰۱۱ء مارہرہ مطہرہ میں پہلی بار شرکت کے بعد رخصت ہوتے ہوئے)

Rate it:
Views: 280
16 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets