Add Poetry

منظر قیامت

Poet: Wajeeha Khalid By: Bakhtiar Nasir, Lahore

میں جب سوچتی ہوں اس راہ آخرت کو
جس کی طرف لوٹ کے جانا ہے ہر ذات کو

تو نجانے کیوں کانپنے لگتی ہے میری روح
خوف و ہراس کی اک لہر چھا جاتی ہے ہر سو

ضبط تحریر میں یہ الفاظ میں لاؤں کس طرح
منظر قیامت ہے خوفناک جس طرح

جس دن ظالموں کا زور ٹوٹ جائے گا
اس روز توبہ کا دروازہ ہاتھوں سے چھوٹ جائیگا

نیکیوں سے خالی ہونگے ہمارے ہاتھ
اس روز کوئی دے گا نہ کسی کا ساتھ

تب پچھتاوے کی اک لہر گزرے گی قریب سے
پوچھے گی تو غافل کیوں رہا اپنے حبیب سے

اس وقت زباں ہماری بے جواب ہو گی
یوں ذلت و رسوائی ہماری بے حساب ہو گی

اے انسان! اگر تو بچنا چاہتا ہے ذلت و رسوائی سے
تو تھام لے رب کائنات کی رسی مضبوطی سے

یوں آخرت میں سر خروئی ملے گی تجھ کو
اور خوف ہوگا نہ کسی چیز کا تجھ کو

Rate it:
Views: 454
01 Dec, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets