منظوم ترجمہ سورۃفاتحہ
بنامِ ربِ رحیم و رحمٰن
تمام حمد و ثنا اُسی کی
جو سب جہانوں کو پالتا ہے
جو مہرباں ہے جو رحم والا
جو روزِ محشر کا بھی خدا ہے
الٰہی! ہم ہیں ترے ہی عابد
مدد بھی تجھ سے ہی چاہتے ہیں
دکھا دے ہم کو بھی سیدھا رستہ
اُنھیں کا جن پہ کرم ہُوا ہے
بچا لے اُس راستے سے ہم کو
کہ جس کے راہی بھٹک گئے ہیں
وہ جن پہ تیرا غضب ہُوا ہے