Add Poetry

منقبت

Poet: Muhammad Ashraf Asif Jalali By: MOHAMMAD BURHAN UL HAQ JALALI, JHELUM

 درمدح حضرت سیدی مرشدی و مربی پیر سید مظہر قیوم شاہ صاحب مشہدی ؔجلالیؔرحمۃ اللہ علیہ

راز حق کے راز داں تھے مظہر قیوم شاہ
ایک میر کارواں تھے مظہر قیوم شاہ

وہ طریقت کی تجلی، وہ تصوف کا نکھار
افتخار عارفاں تھے مظہر قیوم شاہ

خون مصطفوی کی خوشبو سے بانکپن
کیا ہی عالی خاندان تھے مظہر قیوم شاہ

نقشبندی قادری نسبت کا حسین امتزاج
کیا پیاری کہکشاں تھے مظہر قیوم شاہ

مسجدومکتب کی رونق،مسند ومحفل کی جان
علم وفن کے قدر دان تھے مظہر قیوم شاہ

ان کی ہستی درد مندوں کیلئے جائے پناہ
ہر کسی پر مہرباں تھے مظہر قیوم شاہ

وہ مریدوں کیلئے انوار کی فصل بہار
عافیت کا سائباں تھے مظہر قیوم شاہ

اصلحواکے زیر سایہ بِیت گئی ان کی حیات
رنگ حق سوز نہاں تھے مظہر قیوم شاہ

صدق کے صدقے یقینا صادق الاسلام تھے
صبر کا کوہ گراں تھے مظہر قیوم شاہ

زندگی بھر آرزوئے مصطفیٰ میں نعرہ زن
مرد میداں تھے عیاں تھے مظہر قیوم شاہ

شعر آصف کیا بتائے انکی قدرو منزلت
فکر دیں کے پاسبان تھے مظہر قیوم شاہ

Rate it:
Views: 553
24 Aug, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets