اس دعا میں اثر نہیں لگتا
جب بھی سجدے میں سر نہیں لگتا
یارو دنیا تو ایک دھوکہ ہے
تم کو مچھر کا پر نہیں لگتا؟
اپنے یہ جال میں پھنساتی ہے
تم کو مکڑی کا گھر نہیں لگتا؟
اپنی دنیا میں کھوئے رہتے ہو
تم کو مرنے سے ڈر نہیں لگتا؟
موت ہر دم ہے منتظر تیری
اس کا تو منتظر نہیں لگتا
کتنی تاریک قبر ہوگی پھر
تجھ کو اس کا بھی ڈر نہیں لگتا
جس کی نسبت ہو مصطفیٰﷺ سے تو
اس کو محشر سے ڈر نہیں لگتا