Add Poetry

موسمِ گل میں عجب رنگِ بہار آیا ھے

Poet: Taj Rasul Tahir By: Taj Rasul Tahir, Islamabad

 موسمِ گل میں عجب رنگِ بہار آیا ہے
ذرے ذرے کو تیرے دم سے نکھار آیا ہے

جھوم اٹھی ہے تیرے آنے کی سن کر باتیں
دیدہ شوق کو خود اپنے پہ پیار آیا ہے

تیرا معراج پہ جانا تھا کہ اس عالم میں
نُوریوں کو بھی تجھے دیکھے قرار آیا ہے

اپنی قسمت پہ وہ جتنا بھی کریں ناز ہے کم
جن کا امت میں تیری شرفِ شمار آیا ہے

توُ تو اپنا ہے پھر اپنوں سے پردہ کیسا
طالبِ دید سوئے کوچہ ء یار آیا ہے

خوشبوئے گیسوئے عنبر ہے فضا میں شامل
جس نے سانسوں کو میری آج بھی مہکایا ہے

اب دلدر تو گئے سارے زمانے بھر کے
طاہر ان کا ہے کرم من کو قرار آیا ہے

Rate it:
Views: 343
03 Jul, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets