Add Poetry

مونچھیں

Poet: Humera GH By: Humera GH , Karachi

عجب ہی شان ورعب دکھاتی ہیں مونچھیں
پھر تاؤ دینا ان کا سکھاتی ہیں مونچھیں

چہرے پہ اسے خوب بھاتی ہیں مونچھیں
چائے پیتا ہے تو پہلے ڈوب جاتی ہیں مونچھیں

اجی کیا بتائیے انداز گفتگو اس کا
لب ہلاتے ہی اتراتی ہیں بل کھاتی ہیں مونچھیں

کھانے کا منظر بھی قابل دید ہے
چبائے کوئی بھی چیز عجب ہی رقص دکھاتی ہیں مونچھیں

بس کر حمیرا بہت ہوئی یہ مونچھوں کی تعریف
اب یہ تعریف ہے کہ تنقید یہ تو خود بتاتی ہیں مونچھیں
 

Rate it:
Views: 2536
21 Feb, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets