Add Poetry

موٹی محبوبہ میری عرض سنو

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

میں تھا تمہارے عقب میں
میں نے دیکھا اوٹ سے
تم جھکے اور کھڑے ہوگئے,
ایک کپڑا آستیں کا
اٹک ساگیا تھا
تمہاری کمر کے ذرا سا اوپر
ٹھہر گیا سا تھا
جیسے کہ رکھا ہو ذوق سے
میں نے دیکھا میں نے سوچا
یہ کمر تو ہر دن بڑھی جارہی ہے
جیسے خود سے گھڑی جارہی ہے
کمر سے کمرہ ہوئی جا رہی ہے
حد سے تجاوز کیے جارہی ہے
یہ ہی سلسلہ رہا قائم اگر
حسن کو ماند کردے گی یہ مگر
دل میں آیا کہ مشورہ دوں کوئی
پھر یہ بھی سوچتا ہوں بے ادبی نہ ہو
کیا بتاوں تجھے اے میری جانجاں
تیری کمر ہی تو میرا خواب ہے
اک اسی میں تو ہیں میری دلچسپیاں
برا نہ مانو میری بات کا
خدارا اس کا کوئی حل کرو

Rate it:
Views: 504
15 Nov, 2015
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets