Add Poetry

مُحبّت گر حقیقی ہو خسارہ ہو نہیں پاتا

Poet: Shah Saad By: Shah Saad, Karachi

اُفق سے ٹوٹ جاتا ہوں ستارہ ہو نہیں پاتا
وہ ہر دم پاس ہے پھر بھی ہمارا ہو نہیں پاتا

ہماری ہی بخطا ہے ہم قدر کرتے نہیں اُس کی
وگرنہ اُس کی نعمت کا شُمارا ہو نہیں پاتا

کرم اُس رب کے ہر ہر شے پہ آئینگے نظر تُم کو
خُدا کے غیر سے یہ کار سارا ہو نہیں پاتا

کبھی شر کو کرے پیدا کبھی خیروں کو برساۓ
کسی پر بھید اُس کا آشکارا ہو نہیں پاتا

لگا دو زندگی اپنی ، جوانی بھی محبت پر
مُحبّت گر حقیقی ہو خسارہ ہو نہیں پاتا

ذرا حرکت میں آجاتی ہے جب انصاف کی لاٹھی
کہیں پر ظالموں کا پھر سہارا ہو نہیں پاتا

نہ ہو اُمّت میں گر وحدت سفینہ ڈوب جاۓ گا
شکستہ ناؤ کو حاصل کنارہ ہو نہیں پاتا

کُھلی آنکھوں میں بندش ہے جہاں ہیں اور بھی پیارے
حقیقت ہے حقیقت کا نظارہ ہو نہیں پاتا

امیری ہو غریبی ہو فقیری ہو کہ شاہی ہو
سفر یہ زندگی کا پھر دوبارہ ہو نہیں پاتا
 

Rate it:
Views: 1501
18 Oct, 2020
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets