Add Poetry

مہکتا گل اچھا

Poet: Mahmood ul Haq By: Mahmood ul Haq, Lahore

ایمان کی لڑی میں پرو کر پھیل گئے ہر سو
اپنوں کے مقابل صف آراﺀ ہوئے باوضو

دینا مجھ کو طاقت یا رب قوت گویائی کی
تیرا ذِکر ہی کرے مجھے لحد میں روبرو

مہکتا گل اچھا سوکھے خار کی عمر بار سے
میرا دل ہی ہو میرے نفس کا باد نو

سینچا مجھ کو میرے باغباں نے
جھاڑی نہیں ہوں میں کوئی خود رو

فراق محبوب وعشق محبوب میں کیا جدا ہے
ایک میں میں ہے اور ایک میں صرف تو

ایک جل کے فنا ہے ایک کی فنا میں جلا
حیراں کر گئی مجھے ایک درویش کی گفتگو

Rate it:
Views: 431
10 Apr, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets