Add Poetry

میرا دل برائی سے تو صاف کر دے

Poet: نعمان صدیقی By: نعمان صدیقی, Karachi

میرا دل برائی سے تو صاف کر دے
اے دینے والے ، مجھے معاف کر دے

میری طرف سے ہوی ہیں خطاءیں
عیبوں پر ستاری کا اک لحاف کر دے

تیری طرف سے ہوی ہیں عطاءیں
نعمتوں پر شکر کا اک غلاف کر دے

دنیا بھی بنایں لوگوں کو مناءیں
اخروی بھی میرے تو اہداف کر دے

شبراتیں منایں ، نعمان ، یہ دعا یں
اچھے ہمارے تو اوصاف کر دے

Rate it:
Views: 930
30 Mar, 2022
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets