کہیں پہ لاشے
کہیں دھماکے
کہیں پہ روئے کوئی بہن
لہو لہو ہے میرا وطن
ڈوبی ہوئیں ہیں سسکیاں
اٹی ہوئیں ہیں سانسیں
خشک ہو ئے ہیں سادے دہن
لہو لہو ہے میرا وطن
چھن گئیں مسکراہٹیں
ہر طرف گھبرائٹیں
کُند ہو گئے ہیں ذہن
لہو لہو ہے میرا وطن
کوئی تو آ کے کہے یہ دائک
کہ اب فضائیں بدل گئی ہیں
مصیبتیں سب تھم گئیں ہیں
خوشیاں ساری لوٹ آئیں
ہرا بھرا اب سارا کُہن ہے
چمن چمن ہے میرا وطن