Add Poetry

میرا یار

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

جو لےکر ہم سےادھار گیا ہے
جیتے جی ہمیں مار گیا ہے

جتنے گیس بجلی کے بل آئے تھے
ان میں سے ایک بھی نہ اتار گیا ہے

وہ پت جھڑ میں بہت یاد آتا ہے مجھے
جو لے کر ساتھ بہار گیا ہے

یہاں کہیں ہوتا تو ڈھونڈ لیتا اسے
سنا ہے وہ سات سمندر پار گیا ہے

وہ کہتا تھا جلد لوٹ آؤں گا
مگر لگتا ہےوہ گپ مار گیا ہے

بڑے اداس ہیں میرے شام و سحر
جس دن سے میرا یار گیا ہے

Rate it:
Views: 555
02 Dec, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets