میری آنکھوں میں جب اس نےڈالی آنکھیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میری آنکھوں میں جب اس نےڈالی آنکھیں
مجھے لگیں وہ ٣٨ بورکی گولی آنکھیں

اندر سےکچھ اور باہر سے کچھ اورہیں
یوں نظر آتی ہیں جیسےکے جعلی آنکھیں

میری زباں میں عجیب لکنت سی ہونےلگی
مجھے دیکھ کرجب اس نےنکالی آنکھیں

انہیں دیکھتے مجھ پہ مستی چھاجاتی ہے
سارا دن یہ کرتی رہتی ہیں قوالی آنکھیں

جن میں مچھلیوں کےسواکچھ نظرنہیں آتا
بازار سےمل جاتی ہیں ایسی بنگالی آنکھیں

ہماری ویب کےسبھی قارہین کوبتادیجئیے
اس عمر میں آپ نےکیسےسنبھالی آنکھیں

Rate it:
Views: 822
17 Oct, 2012