ایک دعا میری بہنوں کے لئے
"میری آنکھیں میری بہنیں "
میری دو آنکھیں ہیں میری پیاری بہنیں
مجھے" مجھ "سے ہیں پیاری میری بہنیں
دکھ کی چادر ہو یا سکه کا سویرا
میری ہمراز، میری غم خوار میری بہنیں
روز ہے رب سے بس یہ دعا
رہیں امان میں اس کی میری پیاری بہنیں
ہو پوری ہو ہر مراد ان کے من کی
گلشن سا رہے مہکتا ان کا انگنا
رہے آنکھوں میں ان کی ٹھنڈک کا بسیرا
چلتی رہے پیار کی صبا
نہ چھو سکے ان کو گرم حوادث زمانہ
رب کچھ ایسے بنانا ان کا آشیانہ
ہو مشکلات و پریشانیوں سے بگیا ان کی خالی
کچھ ایسا میرے مولا نظر کرم رکهنا
نہ ہو مونا کی آنکھیں (میری بہنیں)کبھی بینائی سے عاری
میری بہنوں کو اپنی امان میں رکهنا
آمین