تمھیں اک بات بتانی تھی
کہ جب جب بھی تم
میرے سامنے مسکراتی ہو
میری روح میں اتر جاتی ہو
تم حساس دل رکھتی ہو
کسی کو پریشان نہیں دیکھ سکتی
یہی عادتیں جب مجھے بتاتی ہو
میری روح میں اتر جاتی ہو
میں ایسا ہوں نہیں
جان بوجھ کر انجان بنتا ہوں
کیونکہ جب مجھے سمجھاتی ہو
میری روح میں اتر جاتی ہو
باتیں کرتے ہوئے سوچنے کا انداز
جس میں گال پہ آئی زلفوں کو
اپنی انگلی سے گول گول گماتی ہو
میری روح میں اتر جاتی ہے