Add Poetry

میری زندگی کا قصّہ تمام آپ ہو ابّو

Poet: Father Poetry By: ALI, khi
Meri Zindagi Ka Qissa O Tamam Aap Ho Abbu

میری زندگی کا قصّہ تمام آپ ہو ابّو
میری زندگی کا دوسرا نام آپ ہو ابّو

آپ سے ہے زندگی میری، آپ سے جڑا ہرپل ہے
آپ ہی ہو راہ میری، میری منزل بھی آپ ہو ابّو

بیاں نہ ہوگا یہ افسانہ، میرے الفاظ ختم ہوجائینگے
میرے الفاظ، میرے جزبات، میری آواز بھی آپ ہو ابّو

آپ سے جڑی دھڑکن، آپ سے ہی بنتا خوابوں کا گھر ہے
سلطان ہوں میں، مگر میری زندگی کے سلطان آپ ہو ابّو

جب بھی گرتی تھی میں، آپ ہی اٹھاتے تھے مجھے
آپ ہی میرا جوش، آپ ہی جنوں، میرا غرور بھی آپ ہوابّو

جب بھی روتی تھی، آپ ہی گلے سے لگاتے تھے مجھے
خود راتوں کو جاگ کر، چین سے سلاتے تھے مجھے

ڈر سی جاتی تھی جب میں، اس تنہائی کے اندھیروں سے
تب آپ ہی ان اندھیری گلیوں سے نکالتے تھے مجھے

آپ ہی میرا سکوں، آپ ہی میرے دل کی جان ہو ابّو
آپ ہی چاہت، آپ ہی عبادت، آپ ہی میرا مان ہو ابّو

ہر ایک خواب کو میرے، حقیقت بناتے تھے آپ
مرجھائے ہوئے باغوں کو، پھر پُربہار بناتے تھے آپ

ایک ایک دن اپنی زندگی کا میرے لئے قربان کیا
گر کر پھر کیسے اٹھنا ہے، یہ انداز سکھاتے تھے آپ

کیسے بھلادوں یہ باتیں، کیسے چکائوں احسان ان سب کا
میری آن، میری بان، میری زندگی کی شان آپ ہو ابّو

خواہش ہے میری، قدموں میں آپکے، یہ سارا جہاں بچھادوں
اجازت دے میرا رب، تو تعریف میں آپکی سارا آسمان سجادوں

ہوکر بھی کبھی ختم نہ ہو یہ رشتہ ہمارا اے ابّو
اک اک خوشی کے لئے آپکی، اے ابّو میں خود کو جلا دوں

تم ہی دوست، تم ہی سہارا، ہر رشتے کا میرے تم ہی کردار ہو
میں اُس رب کی، یہ دل اُس رب کا, پران دھڑکنوں کے سرتاج آپ ہو ابّو


 

Rate it:
Views: 13134
02 Nov, 2017
Related Tags on Father Poetry
Load More Tags
More Father Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets