Add Poetry

میری سوئی قسمت جگا میرے مولٰی

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

میری سوئی قسمت جگا میرے مولیٰ
مجھے بھی مدینہ دکھا میرے مولیٰ

میری حسرتوں کا ہے محورمدینہ
میری تشنگی اب بجھا میرے مولیٰ

جو عشق نبی ﷺ میں ہو جائے دیوانہ
تو سمجھو اُسی کا ہے اب تو زمانہ

الٰہی عطا کر محبت نبی ﷺ کی
یہی آرزو کر سوا میرے مولیٰ

ہے سنت میں مضمر خدا کی محبت
یہی ہے میرے دوستوں بس حقیقت

نبی ﷺ کی جو چا ہت وہ چاہت میری ہو
یہ چاہت سبھی کو دلا میرے مو لیٰ

زبانی جمع خرچ نہ کچھ کام آئے
نبی ﷺ کی محبت دلوں میں سمائے

جہاں میں رہے دینِ احمدﷺ کا چرچا
تو ہم سب کی یہ ہو صدا میرے مولٰی

یہ حسرت میری ہے مدینے کو جاؤں
وہیں کے تو دیوار و در دیکھ آؤں

میرا اب ہو مسکن مدینہ ہی مولیٰ
مجھے بھی مدینہ بلا میرے مولیٰ

Rate it:
Views: 265
29 Jul, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets