میری غزل
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamاس نے ریڈیو پہ سنائی میری غزل
نثری نظم بنائی میری غزل
پہلے ہی وہ بحر میں نا تھی
وزن میں بھی گھٹائی میری غزل
لوگوں کی نظروں میں شاید گر جاتی
اچھے قافیے ردیف نے اٹھائی میری غزل
سبھی کے ہاتھ میں ٹماٹر تھے
مطلع تک پہنچ نا پائی میری غزل
میرا چہرہ پھول کی صورت کھل اٹھا
جب ایک شوخ نےگنگنائی میری غزل
More Funny Poetry







