میری فکریں ہری بھری کرنا
Poet: یعقوب ساقی By: ردا, Islamabadمیری فکریں ہری بھری کرنا
اس دسمبر کو جنوری کرنا
ہم کو آتا ہے بچ کے غیبت سے
بات منہ پہ کھری کھری کرنا
میرے اجداد فن کو راس آیا
بادشاہوں کی نوکری کرنا
ہم کتابوں کی فصل بوئیں گے
آپ لفظوں کی تسکری کرنا
اک تصور سہی مگر بچو
آرزوئے سکندری کرنا
جب مہکنے لگو گلوں کی طرح
پھر ہماری برابری کرنا
آخری میں ہوں اور میرے بعد
کس کو آیا پیمبری کرنا
More December Poetry






