میری محفل تھا مری خلوت جاں تھا کیا تھا

Poet: وصی شاہ By: Faizan, Peshawar
Meri Mehfil Tha Meri Khalwat Jaan Tha Kya Tha

میری محفل تھا مری خلوت جاں تھا کیا تھا
وہ عجب شخص تھا اک راز نہاں تھا کیا تھا

بال کھولے ہوئے پھرتی تھیں حسینائیں کچھ
وصل تھا یا کہ جدائی کا سماں تھا کیا تھا

ہائے اس شوخ کے کھل پائے نہ اسرار کبھی
جانے وہ شخص یقیں تھا کہ گماں تھا کیا تھا

تم جسے مرکزی کردار سمجھ بیٹھے ہو
وہ فسانے میں اگر تھا تو کہاں تھا کیا تھا

کیوں وصیؔ شاہ پہ پری زادیاں جاں دیتی ہیں
ماہ کنعان تھا شاعر تھا جواں تھا کیا تھا

Rate it:
Views: 852
29 Jun, 2021
More Wasi Shah Poetry