Add Poetry

میری پہلی نعت

Poet: Dr.Muhammed Husainb Mushaid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

میری پہلی نعت
ناچیز کی دسویں جماعت میں یہ پہلی نعت امام احمدرضا بریلوی کی زمین میں لکھی تھی

ہے بہتر وظیفہ ثناے محمد ﷺ
خدا خود ہے مدحت سراے محمد ﷺ

اُسی کی نگاہوں میں تاثیٖر ہوگی
ہوئی جس کو حاصل لقاے محمد ﷺ

اُجالا جو پھیلا ہوا ہے جہاں میں
ہے منّت کشِ خاکِ پاے محمد ﷺ

فرشتے ادب سے وہاں آرہے ہیں
جہاں ہورہی ہے ثناے محمد ﷺ

ہیں جتنے بھی، حقدارِ جنت یہی ہیں
گداے محمد ﷺ، فداے محمد ﷺ

محمد ﷺنہ ہوتے تو ہوتے نہ عالم
زمین و زماں ہیں عطاے محمد ﷺ

جو اُن کا ہوا ہوگیا وہ خدا کا
خدا کی رضا ہے ، رضاے محمد ﷺ

دیا اِذن کعبہ کو قبلہ بنالیں
رضاے خدا ہے رضاے محمد ﷺ

حبیٖبِ خدا باعثِ کُن فکاں ہیں
نہیں کوئی ایسا سواے محمد ﷺ

گنہ گارو! محشر کی گرمی کا ڈر کیا
ہیں کوثر پہ تشریف لاے محمد ﷺ

صدائے دلی اور وِردِ زباں ہو
ہمیشہ دُرود و ثناے محمد ﷺ

ہے مجھ پر کرم مُرشدِ باصفا کا
ہے باالواسطہ یہ عطاے محمد ﷺ

رضا کے کرم سے بنی نعتِ اوّل
جو اوّل رَقَم کی ثناے محمد ﷺ

مُشاہدؔ یہ آنکھیں ہیں کس کام کی پھر
نہ دیکھے اگر جلوہ ہاے محمد ﷺ

Rate it:
Views: 433
20 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets