آمدِ مصطفیﷺ کی خوشی میں گھر ہر اک نے سجایا ہے
ذرا ذرا دو نوں جہاں کا بھی خوشی سے جگمگا یا ہے
روزِ محشر اُس کی کریں گے خود آقا ﷺ شفاعت
میلاد آقا ﷺ کادل سے جس نے بھی منایا ہے
آساں ہر مشکل ہوگئی اور ٹل گئیں ساری بلائیں
یارسول اللہﷺ کا نعرہ جس نے بھی لگایا ہے
خود بُلاتے ہیں آقاﷺ پاس اپنے اُس کو
پیار جس کے دل میں بھی آقا کا سمایا ہے
دامنِ مصطفیﷺ جس نے بھی تھاما زمانے میں
ناطہ ہر اک سے پھر آقا ﷺ نے تو نبھایا ہے
پیار کرتا ہے خود میرا خُدا اُس سے زمانے میں
اُس کے حبیبﷺ کو جس نے حبیب اپنا بنایا ہے
دامنِ مصطفی ﷺ تھام لو اور درود اُن پہ پڑھو
کہ اس نے ہر اک کو ہر دکھ درد سے بچایا ہے
سارے زمانے نے ٹھکرا دیا جس کو
میرے آقا ﷺنے اُسے بھی اپنا بنایا ہے
دل کبھی اُس کا گرفتہ نہیں ہوتا کاشف
جس نے ذکر نبیﷺ میں دل اپنالگایا ہے