Add Poetry

میرے دل میں اک یہی ہے آرزو

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

میرے دل میں اک یہی ہے آرزو
ہر گھڑی ہو بس تری ہی گفتگو

جب کسی لمحے مری پلکیں اُٹھیں
دیکھنا چاہوں تجھی کو رُوبرو

زندگی میں جب کبھی پایا تجھے
تھم رہے گی زندگی کی جستجو

میں نے جو دل میں چھپا رکھی تھی بات
دس طرح جانے وہ پھیلی کُو بہ کُو

آنکھ چھلکی تھی کہ تم بھی آگئے
تم نے رکھ لی میرے غم کی آبرو

تم نے چُھو کر گلستان سا کر دیا
شاخِ دل ہونے لگی تھی بے نمو

مٹ گئے سب فاصلے جیسے صدفؔ
ہوگئے ہوں ایک اب، میں اور تو

Rate it:
Views: 486
19 Mar, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets