Add Poetry

میرے دل میں محبت زرا دیکھیے

Poet: HUZAIFA ASHRAF By: Huzaifa Ashraf Noshahi, Lahore

میرے دل میں محبت زرا دیکھیے
چشمِ پُرنم سے میری وفا دیکھیے

چھوڑ جائیںگے مجھکو یہ احساس ہے
جاتے جاتے یوں مجھ کو زرا دیکھیے

تجھکو دیکھا عجب کیف طاری ہوا
میرے دل کی یہ مہکی فضا دیکھیے

آپ ہیں کہ ملنے کو راضی نہیں
جانِ جاناں مری یہ صدا دیکھیے

دیکھ کر تجھکو پھر سے جو دیکھا تجھے
ہو گیا تجھ پہ پھر سے فدا دیکھیے

جسم ہے منجمد روح کہیں اور ہے
اب حذیفہ کی یہ ہی سزا دیکھیے

Rate it:
Views: 2594
27 Dec, 2019
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets