ہمیشہ عروج پہ رہے تو کبھی نہ تجھ پہ زوال ہو
خدا کرے تو اتنا جیئے کے تیری عمر ١٠١ سال ہو
لوگ بچوں کی کریں تربیت تیری مثالیں لے لے کر
ہے یہی دعا میری کہ تو آپ اپنی مثال ہو
خدا کسی کا نہ کرے تجھ کو محتاج کبھی بھی
خوشیوں سے بھرا تیرا مستقبل اور حال ہو
ہر کسی کا بھلا سوچے تو اتنی تیری نیک سیرت ہو
کوئی سوچے جو تیرا برا اتنی کسی کی نہ مجال ہو
ماں باپ کے دل کی ہر آرزو تو کرے پوری
ہر ماں باپ یہی چاہیں ایسا ان کا لال ہو
تو جس کی خواہش کرے وہی ہو جیون ساتھی تیرا
اتنا پیار دے خدا کہ جوڑی تمہاری بے مثال ہو
ملتا ہے سکون دنیا آخرت میں گر نیک اولاد ہو
خدا کرے کے تو اس کی اس نعمت سے مال ومال ہو